محمد سمیع اور مانک اگروال کیریئر کے بہترین مقام پر

   

تازہ ٹسٹ رینکنگ …
محمد سمیع اور مانک اگروال کیریئر کے بہترین مقام پر
دبئی ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شمی اور اوپنر مانک اگروال نے تازہ ترین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں اپنے کیریئر کا بہترین درجہ حاصل کیا ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے کل اندور میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کی اننگز اور 130 رنوں سے شاندار کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ شمی نے پہلی باری میں تین اور دوسری باری میں چار وکٹ لئے اور 790 پوائنٹس کے ساتھ اپنے کیریئر کا بہترین مقام حاصل کیا اور تیسرے فاسٹ بولر کا بھی ان کو اعزاز حاصل ہوگیا ۔ اس سے قبل کپل دیو نے (877) اور جسپریت بمرا نے (832) پوائنٹس حاصل کئے تھے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے مانک اگروال کو درجہ بندی میں (11) واں مقام حاصل ہوا جنہوں نے (243) رن اسکور کئے اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ مان کو (691) پوائنٹس حاصل ہوئے۔ رویندر جڈیجہ نے بھی اپنی پوزیشن کو اس درجہ بندی میں بہتر بنایا ہے اور (35) واں مقام حاصل کرلیا ۔ بولرس ایشا شرما (20) ویں اور اومیش یادو (22) ویں مقام پر پہنچ گئے اور درجہ بندی میں دونوں کو ایک مقام کی برتری حاصل ہوئی ۔