محمد شمی کو سیمی فائنل میں نہیں دیا گیا موقع، کرکٹ ماہرین نے اٹھایا وراٹ کوہلی کے فیصلے پرسوال

,

   

کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں اترچکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مقابلہ مینچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان میں کھیلا جارہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے یہاں ویسٹ انڈیز اورپاکستان کوشکست دی تھی۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے موجودہ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیزکو اسی میدان پرشکست دی تھی۔

اس میچ ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پہلے بلے بازی کفیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹم ساوتھی کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان نے اس اہم مقابلے کے لئے جس ٹیم کا انتخاب کیا ہے، اسے دیکھیں توسوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا انہوں نے غلط ٹیم کا انتخاب تونہیں کرلیا۔ خاص طورپرمحمد شمی کوباہررکھنے کے ان کے فیصلے پرسوال اٹھنا لازمی ہے۔

ٹاس کے بعد جیسے ہی وراٹ کوہلی نے اس بات کی اطلاع دی کہ ٹیم میں محمد شمی نہیں کھیلیں گے تو کمینٹیٹرہرشا بھوگلے سمیت دیگرکرکٹ ماہرین نے اس بات پرحیرانی کا اظہار کیا۔ امید یہی ہے کہ ہندوستان پرکہیں یہ فیصلہ بھاری نہ پڑجائے۔ ہندوستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں محمد شمی کا نام نہ ہونا حیرانی کی بات ہے کیونکہ محمد شمی نے اس ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 4 میچوں میں 14 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ محمد شمی نے افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی لی تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف محمد شمی کا ریکارڈ شانداررہا ہے۔ ہندوستانی گیند بازوں کی اگربات کریں تونیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کامیاب محمد شمی ہیں۔ محمد شمی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 9 میچوں میں 20 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ حالانکہ ان کا اکنامی ریٹ 6.21 رہا ہے۔ اس لحاظ سے وہ تھوڑے مہنگے ضرورثابت ہوئے ہیں، لیکن وکٹوں کے معاملے میں ان کی گیند بازی شانداررہی ہے۔