محمد عامر کی سبکدوشی پرپورا بورڈ ناراض ہوا تھا : عبدالرزاق

   

کراچی ۔ پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ جب محمد عامر نے سبکدوشی کا اعلان کیا تو پورا کرکٹ بورڈ ناراض ہوا تھا۔ پروگرام ہارنا منع ہے میں میزبان تابش ہاشمی کے ہمراہ عبدالرزاق، محمد عامر اور عماد وسیم نے شرکت کی۔ عبدالرزاق نے کہا کہ وسیم اکرم نے محمد عامر کے سبکدوشی کے اعلان پرکہا تھا کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب محمد عامر نے سبکدوشی کا اعلان کیا تو پورا بورڈ ناراض ہوا تھا۔ عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023ء میں ہندوستان کے محمد سمیع نے شاندار بولنگ کی ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ بابراعظم نے ٹی20 میں اچھی اننگز کھیل رکھی ہیں، وہ اسپنرز اور فاسٹ بولرز دونوں ہی کو اچھا کھیلتا ہے لیکن ورلڈ کپ میں ان کا مظاہرہ مایوس کن رہا ۔