محمد علی جناح سیکولر انسان تھے: بنگال بی جے پی کے نائب صدر چندر کمار بوس

,

   

کلکتہ: مغربی بنگال بی جے پی کے نائب صدر چندر کمار بوس نے پھر پارٹی کی سوچ سے ہٹ کر بیان دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح ایک سیکولر لیڈر تھے، کیونکہ وہ کبھی بھی تقسیم ہند نہیں چاہتے تھے۔ کانگریس کے فرقہ پرست رہنماؤں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ جناح 1935ء میں کلکتہ کے دربھنگہ ہال میں آئے تھے۔اس دوران انہوں نے ہندومسلم اتحاد پر خطاب بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ چندر بوس ایک بیباک لیڈر مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون پرکہا تھا کہ کسی قانون کو ڈر پیدا کرنے کیلئے نافذ نہیں کیا جاسکتا ہے۔