محمد علی جناح کا نیا اوتارر اسدالدین اویسی۔ بی جے وائی ایم کا صدر

,

   

حیدرآباد۔ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے صدراور لوک سبھا ایم پی تیجسوی سوریہ نے اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کو پاکستا ن کے قائد اعظم محمد علی جناح کا نیا ”اوتار“ قراردیاہے۔

سوریہ نے پیر کے روز رپورٹرس سے کہاکہ”تلنگانہ کی عوام کو ترقی کے لئے ووٹ دینا چاہئے۔ خاندانی وراثت کی سیاست کے خلاف انہیں ووٹ دینا چاہئے۔ملک سے خاندانی سیاست کا ہم نے خاتمہ کردیا ہے۔

کشمیر میں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو عوام نے مستقل قرنطین میں بھیج دیاہے“۔انہوں نے کہاکہ ”وزیر اعظم نریندر مودی نے 100اسمارٹ شہروں کا پروگرام شروع کیاہے۔ تلنگانہ کے لئے مختص کردہ فنڈ کا کیاہوا؟۔ اویسی محمد علی جناح کا نیا اتوار ہے۔

ٹی آر ایس اور ایم ائی ایم ایک سکہ کے دورخ ہیں۔ کے سی آر شہر استنبول بنانا چاہتے ہیں۔ ترکی 100فیصد مسلمانوں کا ملک ہے۔ ترکی کے صدر ہمارے ملک کے خلاف بات کرتے رہتے ہیں۔ایم ائی ایم ہندوستان کے حیدرآباد کو پاکستان کے حیدرآباد جیسا بنانا چاہتی ہے۔

ہم حیدرآباد کو بھاگیہ نگر کی طرح بنائیں گے استنبول کی طرح نہیں“۔ اس کے علاوہ بات کرتے ہوئے سوریہ نے ”شدت پسندی‘ علیحدگی پسندگی اور اسلام ازم“ کی بات کرنے کا مورد الزام ٹہرایا او رکہاکہ جناح بھی اسی کا استعمال کرتا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اویسی کے لئے ایک ووٹ بھی ہندوستان کے خلاف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ”ہنسی کی بات ہے کہ اکبر الدین اور اسد الدین اویسی ترقی کی بات کررہے ہیں۔ وہ پرانے شہر میں کبھی ترقی کو منظوری نہیں دیں گے۔

وہ صرف روہنگیائی مسلمانوں کو ہی منظوری دیں دگے۔ اویسی کے لئے ایک ووٹ بھی ہندوستان کے خلاف اور ہندوستان جس کیلئے کھڑا ہے اس کے خلاف ہوگا“۔

رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ایم او ایس ہوم امورجی کشن ریڈی نے کہاکہ حیدرآباد کی عوام تبدیلی چاہتی ہے او ریہ کام صرف بی جے پی ہی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اس مورثی سیاست کو لوگ تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں بلدیہ کھایا پیا چل دیا۔ 67000کروڑ کہاں ہیں؟۔چیف منسٹر وہ کہاں لگائے ہیں؟بی جے پی حیدرآباد شہر کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر لائے گی۔

ہم ایک پرامن پارٹی ہیں۔ ہم ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔ میں عوام پر زوردیتاہوں کہ وہ آگے ائیں اور اس بلدی الیکشن میں بی جے پی کو ووٹ دیں۔ حیدرآباد میں آج تبدیلی کل تلنگانہ میں تبدیلی ہوگی“۔یکم ڈسمبر کے روز بلدیہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات ہیں جبکہ نتائج کا اعلان 4ڈسمبر کو کیاجائے گا۔