محمد معین احمد قادری محکمہ آبپاشی ڈیولپمنٹ کمیٹی رکن نامزد

   

یلاریڈی ۔ /12 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ ایڈوکیٹ محمد معین الدین قادری کو ریاستی محکمہ آبپاشی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے رکن کیلئے نامزد کیا ۔ موصوف کی سماجی خدمات ، بلالحاظ مذہب و ملت غریبوں کی مدد کرنے کا غیر معمولی جذبہ رکھنے پر تلنگانہ سرکار نے انہیں آبپاشی ریاستی کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹ محمد معین احمد قادری اپنے آبائی منڈل لنگم پیٹ کی غریب عوام معمرین ، بیوہ خواتین کو ہر ماہ کی یکم تاریخ کو اپنی طرف سے وظائف دیتے آرہے ہیں ۔ اس کے علاوہ منڈل کے مختلف علاقوں میں عوامی آبی قلت دور کرنے کیلئے لاکھوں روپئے خرچ کرکے بورویلس نصب کروایا ۔ کمیٹی سرکاری اسکولوں کیلئے فرنیچر فراہم کئے ۔ غیر معمولی مصروف والے پیشہ وکالت سے وابستہ رہنے کے باوجود موصوف اپنے آبائی منڈل کے غریب عوام کی امداد کیلئے وقت نکالتے ایک مثال خدمت کرتے آرہے ہیں ۔ اس کام کو ان کی بہترین سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے تلنگانہ سرکار نے ریاستی محکمہ آبپاشی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے ۔ ریاستی سطح پر منڈل کے موضوع شخصیت کو نامزد کئے جانے پر زیڈ پی ٹی سی سری لتا ایڈوین ریڈ کراس سوسائٹی یلاریڈی ڈیویژن چیرمین رویندر گوڑ ایم پی پی غریب النساء بیگم ، سرپنچ لاونیا ، فتح الدین ، نعیم ، فاروق ، نرہری ، ایم سائیلو ، سریکانت ، محمد عبدالقدیر دوسروں نے مبارکباد دی ۔