محمد نبی نمبر ایک آل راؤنڈر

   

دبئی: افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی آج آئی سی سی ونڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کرنیوالے سب سے معمرکھلاڑی بن گئے، جس سے شکیب الحسن کی طویل حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔ ٹسٹ رینکنگ کے اوپری حصے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جس میں ہندوستان کے جسپریت بمراہ مضبوطی سے بولرزکی فہرست میں پہلے مقام پرہیں۔ ہندوستان کے رویندرا جڈ یجہ جو انگلینڈ کے خلاف جمعرات کو شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں واپسی کرنے والے ہیں، اب بھی ٹسٹ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں جامع طور پرآگے ہیں۔