محمد یوسف شریف کو قومی سطح کا باوقار ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ

   

ظہیرآباد۔14 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد کے ممتاز سماجی رہنما، سرگرم کارکن حقوقِ انسانی اور ورلڈ ہیومن پروٹیکشن اسوسی ایشن کے کل ہند صدر میڈیا ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد یوسف شریف کی گراں قدر خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کرتے ہوئے انہیں ملک کے باوقار ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام انٹرپرینرس اینڈ اچیومنٹ ایوارڈ 2026 سے سرفراز کیا گیا ہے اور مومنٹو، توصیفی سند سے سرفراز کیا گیا جسے مرکزی مملکتی وزیر برائے سماجی بھلائی مسٹر رام داس اُٹھوالے کے ہاتھوں نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں عطا کیا گیا۔سابق صدرِ جمہوریہ ہند اور ’’میزائیل میان‘‘ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے 95ویں یومِ پیدائش کی خصوص میں عبدالکلام گلوبل فانڈیشن نے مقررہ تاریخ سے تین دن قبل ہی پرواز میڈیا گروپ کے اشتراک سے نئی دہلی کے مشہور انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (IICC)میں ایک رنگارنگ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔مظلوموں کی آواز اور بے باک شخصیت محمد یوسف شریف محض ایک سماجی کارکن ہی نہیںبلکہ ظہیرآباد کی ایک معزز کاروباری شخصیت بھی ہیں جو فروٹ مارکیٹ اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے تاجر برادری کی قیادت کر رہے ہیں یوسف شریف کا یہ خاص وطیرہ رہا۔