محمود علی نے زیرتعمیر کمانڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ کیا

   

حیدرآباد 3 مارچ (این ایس ایس) وزیرداخلہ محمد محمود علی نے آج یہاں بنجارہ ہلز پر مربوط کمانڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیرات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل پولیس مہندر ریڈی، سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار اور جوائنٹ کمشنر انچارج ڈی سی پی ویسٹ زون اے آر سرینواس بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ وزیرداخلہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی باصلاحیت و فعال قیادت میں ریاستی حکومت قیام تلنگانہ کے بعد سے مسلسل اختراعی و اصلاحی اقدامات کررہی ہے جس میں پولیس کو عوام دوست بنانا اور محکمہ کی تجدید کاری بھی شامل ہے۔