محمکمہ موسمیات کی پیشن گوئی ،اگلے تین دنوں تک ان ریاستوں میں ہوگی بھاری بارش

,

   

ملک میں مون سون ایک بار پھر سرگرم ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے دوبارہ بارش شروع ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے کئی دیگر مقامات پر اگلے تین سے چار دنوں تک بھاری سے درمیانی اور معمول کی بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ایسی صورتحال میں وہ ریاستیں جو پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہیں نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار دنوں تک شمال مشرقی ہندوستان اور ہمالی مغربی بنگال اور سکم میں موسلادھار بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بہت سے علاقوں میں درمیانی تا موسلادھار بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر، ہماچل پردیش ، پنجاب ،ہریانہ ، اتراکھنڈ ، اترپردیش ، بہار کے کچھ حصوں میں اگلے دو سے تین دن کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہی نہیں ، اگر آئی ایم ڈی پر یقین کیا جائے تو گجرات ،مہاراشٹر، اڈیشہ ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال ،مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں بھی اچھی بارش ہوسکتی ہے۔