جناب سید عمر جلیل اور پروفیسر ایس اے شکور کے ناموں پر چہ میگوئیاں
حیدرآباد۔یکم۔ڈسمبر۔(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت چلائے جانے والے اداروں پر مؤظف ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے اور کہا جار ہاہے کہ سابق آئی اے ایس عہدیدار جناب عمر جلیل اور پروفیسر ایس اے شکور کی خدمات کے حصول کے سلسلہ میں حکومت پر مختلف گوشوں سے دباؤ ڈالتے ہوئے انہیں واپس محکمہ اقلیتی بہبود میں لانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کوبعض عہدیدارو ںکی جانب سے یہ باور کروایا جا رہاہے کہ ان دو عہدیداروں کے علاوہ کوئی عہدیدار نہیں ہے جو محکمہ اقلیتی بہبود میں خدمات انجام دے سکے۔ ذرائع کے مطابق سابق آئی اے ایس عہدیدار جناب عمر جلیل کو ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی بہبود بنائے جانے کے امکانات ہیں اور ان کا نام اس عہدہ کے لئے تجویز کیا جا رہا ہے جبکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ انہیں موجودہ مشیر برائے اقلیتی امور جناب عبدالقیوم خان کی معیاد کی تکمیل کے بعد مشیر برائے اقلیتی امور حکومت تلنگانہ کے عہدہ پر فائز کرنے پر غور کر رہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت چلائے جانے والے اداروں میں عہدیداروں کی عدم دستیابی کے پیش نظر پروفیسر ایس اے شکور کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ اس سلسلہ میں وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی کی جانب سے مسلسل پیروی کی جار ہی ہے تاکہ پروفیسر ایس اے شکور کی خدمات اقلیتی ادارۂ جات میں حاصل کی جاسکیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے تحت کئے جانے والے ان اقدامات کے متعلق سیکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ایک عہدیدار نے بتایا اگر ان مؤظف ملازمین کی خدمات کو حاصل کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں کارکردگی تو بہتر ہوسکتی ہے لیکن اس کے قانونی امور کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ حکومت کی جانب سے موجودہ عہدیداروں کے ترقیاتی امور کو زیر التواء رکھتے ہوئے مؤظف عہدیداروں کو دوبارہ نامزد کرنے کے اقدامات کی صورت میں قانونی رسہ کشی کا سامنا ممکن ہے اسی لئے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی اے ایس عہدیدار جناب عمر جلیل بہ حیثیت ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی بہبود یا اقلیتی بہبود کے کسی ادارہ میں خدمات انجام دینے کے لئے آمادہ نہیں ہیں بلکہ اگر انہیں مشیر برائے اقلیتی امور کے عہدہ پر تقرر کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں وہ خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ م