محکمہ سمیات کا عہدیدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) عہدیداروں نے محکمہ سمکیات کے عہدیدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع میڑچل کے ڈسٹرکٹ فیشریز آفیسر جی وینکٹیشور راؤ نے خواتین کی ایک کوآپریٹیو سوسائٹی کی صدر پی ایس انورادھا سے تین لاکھ روپئے سبسیڈی رقم دینے کیلئے دس ہزار روپئے کی رشوت طلب کی تھی ۔ درخواستگذار نے فوری اے سی بی سے شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں عہدیداروں نے اپنا جال بچھاکر وینکٹیشور راؤ کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ دس ہزار روپئے کی رشوت کی رقم اپنے دفتر میں حاصل کر رہا تھا ۔ ملزم عہدیدار کو بیورو نے گرفتار کرتے ہوئے اسے خصوصی عدالت انسداد رشوت ستانی میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔