درخواست گذار محکمہ کے چکر لگاتے تھک گئے ، حصول ملازمت سے محرومی پر مایوسی
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پولیس محکمہ سرکاری محکموں میں ڈسپلین کیلئے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے ۔ ناگہانی حالات و وباء ہو مشکل سے مشکل وقت آفات سماوی ہو یا پھر عید و تہواروں کا بندوبست ہر حال میں پولیس کا محکمہ چوکس اور ملازمین پولیس عوامی خدمات کیلئے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں ۔ اپنے گھر بار خوشی و غم کی پروانہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دینے اولین فرض تصور کرنے والے پولیس ملازمین جب فوت ہوجاتے ہیں یا پھر ریٹارڈ ہوجاتے ہیں تو ان کا افراد خاندان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا اور نہ ہی ڈپارٹمنٹ ان کی خدمات کو خاطر میں لاتا ہے اور نہ ہی ان کی قربانیوں کو ان کی زندگی کے بعد کوئی قدر رہتی ہے ۔ ان پولیس نے جو برسوں تک خدمات انجام دینے کے بعد گذر چکے ہیں ان کے افراد خاندان اب محکمہ کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔ ایک آر ٹی آئی درخواست کے ذریعہ حاصل اطلاعات میں معلوم ہوا ہے کہ 95 ایسے درخواستیں ابھی زیر التوا ہیں جو ملازمت کیلئے منتظر ہیں ۔ کئی سالوں سے ملازمت کے منتظر افراد دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔ جس ڈپارٹمنٹ میں ان کے والد نے خدمات انجام دی تھیں اب اس محکمہ سے ان درخواست گذاروں کوئی مدد نہیں ملتی ۔ دوران ڈیوٹی انتقال کرجانے والے پولیس ملازمین کے افراد خاندان کو سالوں گذرجانے کے باوجود ملازمت نہیں دی گئی جو کئی سالوں سے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ درست درخواستوں کو معمولی و بے بنیاد وجوہات بناکر روک دیا گیا جو کئی سالوں سے دفتر میں پڑے ہیں 95 درخواستوں پر عمل نہیں کیا گیا ۔ اور نہ ہی انہیں ملازمت فراہم کی گئی ۔ پریشانی کے عالم میں ان درخواست گذاروں نے ملازمت کی حصول کی امید کا دامن نہیں چھوڑا اور یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ جب تک پولیس سے وابستہ تھے اچھے تھے اور جب گذر گئے تو محکمہ کیلئے اجنبی ہوگئے ۔ ان درخواست گذاروں کے افراد خاندان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ وہ انہیں روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے راحت فراہم کریں ۔ ع