کانپور۔ائی ائی ٹی کانپور میں مخالف سی اے اے احتجاج کرنے کے لئے طلبہ کو اکسانے کے معاملے میں پانچ پروفیسروں کے رول کی جانچ کرنے والے چھ رکنی کمیٹی کے تمام ممبران نے اپنی رپورٹ ائی ائی ٹی انتظامیہ کو پیش کردی ہے۔
اب مذکورہ رپورٹ ائی ائی ٹی ڈائرکٹر کو روانہ کی جائے گی۔
ائی ائی ٹی کے ایک پروفیسر واشی شرما نے احتجاج کا ایک وائیرل ویڈیو روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاتھا کہ احتجاج کے دوران پاکستان شاعر فیض احمد فیض کی نظم پڑھنے کے معاملے کی بھی جانچ کی جائے۔
انتظامیہ کی اجازت کے بغیر پیش ائے احتجاج میں بی ٹیک‘ ایم ٹیک اور پی ایچ ڈی کے 300سے زائد طلبہ نے حصہ لیاتھا۔ ائی ائی ٹی انتظامیہ نے کیمپس میں اس طرح کے کسی بھی احتجاج پر امتناع عائد کردیاتھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائیل ریکارڈنگ کا جانچ میں استعمال کیاگیا ہے۔
اس خفیہ معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے ڈپٹی ڈائرکٹر مہیندر اگروال نے صاف انکار کردیاہے۔
ائی ائی ٹی کانپور میں ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ پروفیسروں کو ویڈیو میں طلبہ کو بھڑکانے کاکام کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔
ائی ائی ٹی کانپور کے ابھئے کارندیکار نے کہاکہ اب تک انہیں ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے‘ وہیں اس کے متعلق کچھ لوگو ں سے پوچھ تاچھ ضرور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام پہلوؤں کی تحقیقات کے بعد رپورٹ کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی