بھوپال : مدھیہ پردیش میں آئی پی ایس آفیسرس کے واٹس ایپ گروپ سے ریٹائرڈ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو ہٹادیا گیا کیونکہ انہوں نے مخالف مسلم پوسٹ شیئر کیا تھا۔ موجودہ ڈی جی پی وویک جوشی نے اس مسئلہ کا سخت نوٹ لیا۔ صورتحال اس وقت اور خراب ہوگئی جب ریٹائرڈ ڈی جی پی نے مواد کو ہٹانے سے انکار کیا۔ میڈیا کے مطابق سابق اسپیشل ڈی جی پی مائتھلی شرن گپتا نے گروپ میں یوٹیوب چینل کا ایک لنک شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ جنہوں نے مسلم لیگ کو ووٹ دیا تھا وہ پاکستان جانے کے بجائے ہندوستان میں ہی مقیم ہیں۔ قانون کے تحت انہیں اختیارات دیئے گئے ہیں جو تمام مسائل کی جڑ ہیں۔