بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں نکسلیوں نے ‘جن عدالت کا اہتمام کرتے ہوئے دو گاؤں والوں کو قتل کر دیا جبکہ ملزم طالب علم کو رہا کر دیا گیا۔ دونوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ نکسلیوں نے جمعرات کو ان کے قتل کی تصویر جاری کی۔بتایا جاتا ہے کہ بھیرام گڑھ علاقے کے جپے مارکا علاقے میں نکسلیوں نے دو دن پہلے ایک طالب علم سمیت تین دیہاتیوں کیلئے جن عدالت کا اہتمام کیا تھا، جس میں دو کو پولس مخبر ہونے کے شبہ میں مار دیا گیا ۔