مختار انصاری سمیت 11 کیخلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل

   

اعظم گڑھ: یوپی کی باندہ جیل میں بندباہو بلی نیتا مختار انصاری کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اعظم گڑھ کے گینگسٹر کورٹ میں ایم ایل اے مختار انصاری کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ تفتیش کار پرشانت شری واستو نے یہ چارج شیٹ مختار انصاری سمیت 11 کارکنوں کیخلاف دائر کی ہے۔ اطلاع کے مطابق عدالت میں 1100 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ 11 سیٹوں میں دائر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پولیس نے 20 ستمبر کو گینگسٹر کورٹ میں چارج شیٹ داخل کرنے کی کوشش کی تھی ، لیکن کچھ خامیوں کی وجہ سے چارج شیٹ داخل نہیں ہو سکی تھی۔ واضح ہو کہ یہ کیس سال 2014 کا ہے۔ جب مختار انصاری کے حامیوں نے بالادستی کی جنگ میں ٹھیکیدار پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں ایک مزدور ہلاک اور ایک شخص زخمی ہواتھا۔