مختلف اسکیمات کے نام پر کروڑہا روپیوں کا دھوکہ ، ملزم کی تلاش

   

حیدرآباد۔ سائبرآباد پولیس نے مختلف اسکیمات کی بناء پر 156 کروڑ روپئے کا غبن کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے بتایا کہ راگھویرا گڈہ اور سدھارتی انفرا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس نے مختلف کمپنیوں کے نام پر زائد منافع دینے کا لالچ دے کر 1450 افراد نے 156 کروڑ روپئے وصول کرلئے۔ عالیشان کمپنی دکھاکر گاہکوں کو یقین دلایا اور انہیں دھوکہ دہی کے جال میں پھانس کر اس نے دھوکہ دیا۔ مادھا پور اور سری نگر کالونی کے مقامات پر آفس قائم کئے۔ 30 ایجنسی کو مقرر کرتے ہوئے 20 ٹیلی کالر کا انتخاب کیا اور گاہکوں کو جال میں پھانس کر اس نے بڑے پیمانے پر رقم بٹوری ، ہائی ریٹرن، اوپن پلاٹس اور ریزیسیڈنشیل فلائٹس کے نام پر شہریوں سے سرمایہ کروایا گیا۔ پولیس کو شدت سے ان کی تلاش جاری ہے۔