مختلف محکمہ جات میں 207 جائیدادوں پر تقررات کیلئے پبلک سرویس کمیشن کا اعلامیہ

   

حیدرآباد 22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے آج وٹرنری اسسٹنٹ سرجن ( کلاس اے اور بی ) کی 185 اور ہارٹیکلچر آفیسر پوسٹ کی 22 جائیدادوں پر راست تقررات کیلئے دو اعلامئے جاری کئے ۔ وٹرنری اسسٹنٹ سرجن کی جایدادیں وٹرنری اور محکمہ افزائش مویشیان میں ہیں جبکہ ہارٹیکلچر آفیسر پوسٹ کی جایئدادیں ڈائرکٹر ہارٹیکلچر محکمہ کے تحت ہیں۔ آن لائین رجسٹریشن وٹرنری اسسٹنٹ سرجن کیلئے 30 ڈسمبر سے 19 جنوری تک کیا جاسکتا ہے ۔ ہارٹیکلچر کیلئے 3 جنوری سے 24 جنوری تک رجسٹریشن ہوگا۔