مذکورہ روم ائیر پورٹ اسٹاف اور مسافرین کی عبادت کے لئے منسوب
ابوظہبی:اتوار کے روز اس بات کا اعلان کیاگیا ہے کہ ابوظہبی انٹرنیشنل ائیر پورٹ ہمہ عقائد کے لوگوں کی عبادت کے لئے روم کھول دیاگیاہے۔
مذکورہ روم ائیر پورٹ اسٹاف اور مسافرین کی عبادت کے لئے منسوب کیاگیا ہے جس میں کچھ جگہ انہیں فراہم کی جائے گی جہاں پر وہ اکٹھا ہوکر اپنے عقائد کے مطابق عبادت کرسکیں گے۔
یواے ای سال 2019برائے روداری کے جشن کے موقع پر یہ کام انجام دیاگیا ہے جس میں ابوظہبی ائیر پورٹس اور محکمہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ(ڈی سی ڈی) کااشتراک ہے۔
ہمہ عقائد عبادت گاہ روم کی افتتاحی تقریب میں اعلی عہدیدار وں کے بشمول شیخ محمد بن حمادبن تہنون النہیان چیرمن ابوظہبی ائیرپورٹس‘ بریان تھمسن‘ سی ای او برائے ابوظہبی ائیر پورٹس اور ڈاکٹر مغیر خامیس ال قائیلی چیرمن ڈی سی ڈی شامل تھے۔ڈی سی ڈی کی اس پہل کا مقصد ان تمام لوگوں جو ابوظہبی کو اپنا گھر کہتے ہیں باوقار مواقع فراہم کرنا ہے۔
اس میں تمام مذہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے مطابق عبادت کرنے کے لئے تمام تر سہولتیں فراہم کرنا بھی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر مذہب کے لوگو ں کو ابوظہبی بھر میں تمام تر مذہبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ یو اے ائی کے ارٹیکل 32کے مطابق مذہبی آزادی کو روبعمل لانے سے عوامی اقدار کی خلاف ورزی بھی نہیں ہوگی اور عوامی پالیسی میں تنازعہ بھی نہیں پیش ائے گا۔ڈاکٹر ال قیلی نے کہاکہ ”مذکورہ محکمہ کی منشاء یواے ای کے موقع کو بین الاقوامی سطح پر روداری کا مرکز‘ ماڈریشن اور پرامن علاقے کا موقف کے طور پر پیش کرنا ہے“۔
تھامس نے کہاکہ ”گلوبل مرکز ہونے کی وجہہ سے ہم تمام شعبہ حیات کے مسافرین کا استقبال کرتے ہیں‘ اور ہمہ عقائد روم کی پہل کا مقصد ہے کہ تمام عقائد کے مسافرین کو موقع فراہم کریں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”ابوظہبی ائیر پورٹس کے نئے اقدار‘ جو پچھلے اکٹوبر میں شروع کیاگیا ہے وہ بانی یو اے ای شیخ زائد بن سلطان النہیاں کے عقائد اور ان کی سونچ کی عکاسی کرتا ہے‘ جو ساری دنیا میں ہر کسی کو تسلیم کرنے اور تمام تہذیبوں کا احترام کرنے والے نام سے مشہور ہیں