مختلف وجوہات پر تین خواتین کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7 جون، ( سیاست نیوز) شوہر کی وعدہ خلافی، گھریلو تنازعات اور ذہنی بیماری کے سبب پیش آئے خودکشی کے تین علحدہ واقعات میں تین خواتین نے خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس کے حدود میں پیش آئے واقعہ میں 40 سالہ احمد النساء نے گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ احمد النساء حبیب فاطمہ نگر علاقہ کے ساکن ساگر کی بیوی بتائی گئی۔ یہ خاتون گھریلو تنازعات سے تنگ آچکی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ الوال پولیس کے مطابق 28 سالہ سبیتا جو آدرش نگر علاقہ کے ساکن شخص کونڈل کی بیوی تھی اس خاتون نے شوہر سے وعدہ کروایا تھا کہ وہ زندگی بھر شراب کا استعمال نہیں کرے گا۔ لیکن گزشتہ روز سبیتا کے شوہر نے شراب کا استعمال کرلیا اور اس کی بیوی نے اسے دیکھ لیا اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر سبیتا نے خودکشی کرلی۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 56 سالہ خاتون شوبھا رانی جو رحیم پورہ علاقہ کے ساکن نارائن سوامی کی بیوی تھی اس خاتون نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔