نارائن پیٹ:/16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی ناظم کے بموجب مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی پچھلے 32 سال سے مولانا سید جلال حسینی اشرفی جلالی بانی مدرسہ کی سرپرستی میں دین کی تعلیم کو عام کرنے اور اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہے مدرسہ ھذا سے سینکڑوں طلباء فارغ ہوکر ملت کی رہنمائی اور رہبری کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی میں شعبہ حفظ’ شعبہ ناظرہ’ شعبہ تجوید القرآن’ شعبہ قرآت’ شعبہ تحتانیہ’ کے علاوہ عصری تعلیم کا نظم ہے۔ مدرسہ ھذا میں جامعہ نظامیہ کا ہر سال سنٹر مقرر کیا جاتا ہے جس میں ممتحن کے طور پر جامعہ نظامیہ کے اساتذہ تشریف لاتے ہیں. اور اس امتحان میں امامت’ قضائت’ قرآت’ خطابات’ موذنی’ ملاں وغیرہ میں دیگر مدارس کے طلباء شریک ہوکر سند حاصل کرتے ہیں۔ دارالعلوم اشرفیہ میں دارالاقامہ( ہاسٹل) کا بھی نظم ہے۔ جس میں اندرون و بیرون طلباء کومفت قیام و طعام کے ساتھ علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی دارالاقامہ کے اندرون طلباء کی تعداد 60 ہے جبکہ مدرسہ کے تحت چلائے جانے والے مختلف مقامات پر صباحیہ میں طلباء کی تعداد 45 ہے. جو اہل خیر حضرات کے تعاون سے تکمیل پاتے ہیں۔ ماہ رمضان المبارک کے مسرت موقع پر اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے لئے اپنی زکوۃ صدقات’ عطیات وغیرہ سے تعاون فرمائیں۔ الحمدللہ مدرسہ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا کام بھی جاری ہے۔ لہٰذا آپ حضرات اپنی رقم مدرسہ کا اکاؤنٹ نمبر 34040176145 ایس بی آئی برانچ نارائن پیٹ پر جمع کروائیں۔ مزیدتفصیلات کیلئے 9908287786 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔