مدرسہ کے طالب علم کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میڑپلی میں مدرسہ طالب علم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ میڑپلی پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ شہاب الدین جو تیگل کنٹہ علاقہ کے ساکن محمد انور کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا میڑپلی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم تھا ۔ 13 اکٹوبر کے دن اس لڑکے نے پانی سمجھکر کیروسین آئیل کو اپنے جسم پر ڈال لیا ۔ اس لڑکے سے قریب مقام پر کچرہ جلایا جارہا تھا کہ حادثاتی طور پر لڑکا کچرہ کی زد میںآکر شدید جھلس گیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس میڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔