مدھیہ پردیش۔ مسلم شخص کو’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر کیاگیا مجبور‘ پولیس نے دو کو کیا گرفتار

,

   

یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیاہے اور مبینہ دو ویڈیو سوشیل میڈیا پر کافی وائیرل ہوئے ہیں
بھوپال۔مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے ایک گاؤں میں اسکرپ کے ایک مسلم تاجر کو ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیاگیاہے جس کے پیش نظر پولیس نے ملزمین کواس ضمن میں گرفتار کیا ہے‘ ایک عہدیدار نے اس بات کی جانکاری اتوار کے روز دی تھی۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیاہے اور مبینہ دو ویڈیو سوشیل میڈیا پر کافی وائیرل ہوئے ہیں۔

ماہد پور پولیس کے سب ڈویثرنل افیسر(ایس ڈی او پی) آر کے رائے نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”ہفتہ کے روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کافی عرصہ سے اس علاقے میں کام کررہے ماہد پور کے ساکن عبدالرشید اسکرپ ڈیلر اپنے چھوٹے ٹرک میں جھاردا پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے ساکلی گاؤں اسکرپ کاسامان اٹھانے کے لئے گئے تھے“۔

تاہم رشید کو گاؤں سے جانے کے لئے دباؤ ڈالاگیا اور علاقے میں کاربار کرنے کے خلاف انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ جب وہ گاؤں سے چلے گئے تو پیپلایا دھوکہ پر دو لوگوں نے انہیں روکا‘ ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اورانہیں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہاکہ ان کی مانگ پوری کرنے کے بعد کسی طرح وہ شخص وہاں سے نکل گیا۔ جھاردا پولیس اسٹیشن انچارج وکرم سنگھ ائنی نے کہاکہ دو ملزمین کے خلاف ایک معاملہ درج کیاگیا ہے جس کی شناخت 22 سالہ کمل سنگھ اور 27سالہ ایشوار سنگھ کے طور پر ہوئے ہے جنھوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی ہے اور دونوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

ان دونوں کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 153اے‘505دوم اور323اور دیگر کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ درایں اثناء اس واقعہ کے دو ویڈیوز سوشیل میڈیاپر وائیر ل ہوئے جس نے متعدد نٹیزنس کو اس معاملے میں داخل ہونے پر مجبور کیا۔

ایک دیکھائی جانے والے ویڈیومیں دو لوگ اس شخص کی گاڑی سے اسکراپ نکال کر پھینک رہے ہیں اور اس کو گاؤں میں دوبارہ قدم نہ رکھنے کا استفسار کررہے ہیں وہیں ایک او رویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمین اسکرپ ڈیلر کو ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبو رکررہے ہیں۔

اس واقعہ پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے کانگریس سربراہ کمل ناتھ نے کہاکہ اسی طرح کے واقعات ریاست کے اندور اور دیواس میں بھی پیش ائے ہیں