مدھیہ پردیش : الیکشن ڈیوٹی پر دو ملازمین کی موت

   

بھوپال 19 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دو سرکاری ملازمین کی آج مدھیہ پردیش میں دو مختلف واقعات میں موت واقع ہوگئی جو انتخابی ڈیوٹی پر متعین تھے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گارو سنگھ چوگاڈ جلوٹ پولنگ بوتھ دھار حلقہ میں متعین تھے ۔ وہ آج صبح قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ ریاست کے چیف الیکٹولر آفیسر وی ایل کانتا راو نے یہ بات بتائی ۔ ایک اور واقعہ میں ایک پریسائیڈنگ آفیسر انیل نیما بھی قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ وہدیواس لوک سبھا حلقہ میں متعین تھے ۔ ریاست میں آٹھ نشستوں کیلئے آخری مرحلہ میں رائے دہی آج صبح شروع ہوئی اور پرامن جاری رہی ۔