مدھیہ پردیش: سڑک حادثہ میں 8 تارکین وطن مزدور ہلاک ، 50 کے قریب زخمی

   

گونا: مدھیہ پردیش کے گونا قصبے کے قریب جمعرات کی صبح ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، اس کے نتیجے میں آٹھ تارکین وطن مزدور ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے ، پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

کینٹ پولیس اسٹیشن انچارج مدن موہن مالویہ نے بتایا کہ حادثہ صبح 3 سے 4 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد مہاراشٹرا سے اتر پردیش بارڈر جارہے تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایک اور پولیس عہدیدار کے مطابق بعد میں کویڈ-19 کے خوف کی وجہ سے بچاؤ کے کام میں ملوث پولیس اہلکاروں کو الگ کردیا گیا۔