مدھیہ پردیش ضمنی انتخاب28 نشستوں کیلئے آج گنتی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات اور کورونا سے متعلق رہنما اصولوں پرعمل کرتے ہوئے ضلع صدر دفاتر میں شروع ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 19 اضلاع کے 28 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ 3 نومبر کو ہوئی تھی اور مجموعی63 لاکھ 67 ہزار سے زائد رائے دہندگان میں سے 70.27 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر 12 وزرا سمیت کل 355 امیدواروں کی تقدیر کا فیصلہ ہو جائے گا۔ منگل کو صبح 8 بجے پہلے پوسٹل بیلٹوں کی گنتی کی جائے گی۔