مدھیہ پردیش میں ایک درگاہ کو منہدم کرکے بھگوا رنگ کردیاگیا

,

   

مدھیہ پردیش میں ایک 50سالہ درگاہ کو مبینہ طور پر مہندم کرکے بھگوا رنگ نامعلوم شرپسندوں کے ایک گروپ نے کردیاہے


مذکورہ واقعہ نارمادا پور ہیڈ کوارٹرس برائے ریاستی شہرہ نمبر22کے پاس پیش آیا۔ پولیس عہدیداروں کے بیان کا انڈین ایکسپرس نے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اتوار کی صبح 6کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جب کچھ نوجوانوں نے محسوس کیاکہ درگاہ کے با ب الدخلہ پر بھگوا رنگ کردیا ہے اور دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

مقبرہ کے نگران کار عبدالستار نے کہاکہ جب وہ مقبرہ پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ درگاہ کے لکڑے کے دروازے مارو ندی میں بھا دئے گئے ہیں۔ انہو ں نے مزیدبتایاکہ میناروں کے علاوہ گنبدپر بھی بھگوا رنگ کردیاگیاہے۔

درگاہ کاہینڈ پمپ بھی اکھاڑ دیاگیاہے۔ احتجاج میں مقامی لوگوں نے ان کی شکایت کو نظر انداز کرنے پر قومی شہرہ کو بند کردیاتھا۔

مکھن نگر سے ضلع انتظامیہ او رپولیس نے مقامی لوگوں کو پرامن طریقے سے معاملے کو حل کرنے کے لئے رضامند کرلیااور درگارہ میں معاملے کی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیاگیا ہے جس میں پولیس کودرگاہ میں تحقیقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دفعہ 295(اے) ائی پی سی کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔ کشیدگی میں اضافہ کے پیش نظر علاقے میں پولیس کی تعیناتی کردی گئی ہے اور درگاہ پر دوبارہ رنگ روغن کیاگیا ہے۔

مکھن نگر پولیس اسٹیشن کے ٹاؤن انسپکٹر ہیمنت سریواستو نے اپنے بیان میں کہاکہ”ہم نے ایک ایف ائی آر درج کی ہے‘ ہماری ترجیحات درگاہ کی بحالی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مقامی نوجوانوں کا اس معاملے میں ملوث ہونا ایک خدشہ ہے کیونکہ دونوں برداریاں اپس میں امن وامان کے ساتھ رہتی ہیں۔