مدھیہ پردیش میں تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا جلد آغاز

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاستی حکومت منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت ہے اور جلد ہی تمباکو نوشی کے خلاف بھی مہم شروع کی جائے گی۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ ریاستی حکومت منشیات فروشوں کے خلاف سخت ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایات کے بعد ان کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے ۔ اب تک 43 ہزار لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے ۔ تمام حقہ لاؤنج بند کر دیے گئے ہیں۔