ورثاء کیلئے معاوضہ کا اعلان‘ وزیر اعظم مودی کا اظہار رنج
بھوپال: مدھیہ پردیش کے گونا ضلع میں مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور کئی مسافر جھلس گئے۔ اس حادثے میں 13 افراد زندہ جل گئے ۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ گونا سے ہارون جانے والی بس سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ مسافروں نے جلتی بس کی کھڑکیوں سے باہر کود کر جان بچانے کی کوشش کی۔ اس حادثے میں کئی مسافروں کی موت ہو گئی۔اس حادثے چیف منسٹرٰ نے مرنے والوں کے ورثاء کیلئے فی کس 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ ابتدائی طور پر 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں آئی تھیں لیکن آہستہ آہستہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔ گونا کلکٹر ترون راٹھی نے بتا یا کہ 17 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں پیش آئے سڑک حادثہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔اس حادثہ کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول دیکھا گیاو۔