بھوپال : مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں مسلح افراد کے گروپ نے شکر لے جانے والی مال گاڑی کو لوٹ لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تاہم، ریلوے پروٹکشن فورس کی جوابی فائرنگ میں گروپ کا ایک ممبر زخمی ہوا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔ مال گاڑی دہلی کی طرف جارہی تھی۔