مدھیہ پردیش میں عالیشان کار کے ڈرائیور کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرپولیس کی سزا۔ ویڈیو ؎

,

   

اندرو۔ والینٹرس کے ایک مقامی گروپ نے مبینہ طور پر ایک 20سالہ نوجوان کے ساتھ بدسلوکی کی جو ایک عالیشان اسپورٹس کار میں جاری کرفیو کے دوران مدھیہ پردیش میں سفر کررہاتھا اور مذکورہ نوجوان کو بیچ سڑک پر اٹھک بیٹھک کرنے پر بھی مجبور کیاگیاتھا

۔ مذکورہ شخص کو اندرو نژاد صنعت کا ر بیٹا بتایا جارہا ہے کہ کا دعوی ہے کہ اس کے نزدیک کرفیو پاس بھی موجود تھا تاکہ وہ اطراف واکناف کے علاقے میں ضرورت مندوں کے درمیان کھانے کی تقسیم عمل میں لانے کے لئے گشت کرسکے۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق ہفتہ کے روز یہ واقعہ پیش آیا جس کا ویڈیو سوشیل ویڈیو پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں ناگر سرکشا سمیتی کا ایک والینٹر سیاہ یونیفارم زیب تن کئے ہوئے کار میں بیٹھے ہوئے شخص کو باہر آنے کی ہدایت دیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

دونشستی اسپورٹس کار جس کی چھت کھلی ہوئی ہے اس ک ایم آر10روڈپر روکا گیا۔مذکورہ والینٹرنے کار میں بیٹھے نوجوان سے کہاکہ شرم آنا چاہئے کہ تم نے ماسک نہیں پہنا جس پر نوجوان نے کہاکہ ماسک اس کی پاکٹ میں ہے

۔اپنے ساتھ ہوئی بدسلوکی کی تفصیلا ت بھی مذکورہ نوجوان نے ویڈیو میں پیش کئے ہیں

 

YouTube video