مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش نے گائیوں کے جتھے کو بہادیا

,

   

بھوپال۔مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات بشمول بھوپال‘ سہوری اور اندور میں جمعہ سے موسلادھار بارش ہے۔ سوشیل میڈیا پر موسلادھار بارش کی وجہہ سے پانی میں بہتی ہوئی گائیوں کے جتھے کی دل دہلادینے تصویر وائیرل ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے دفتر محکمہ سمکیات کے ماہر موسمیات ایس این ساہونے کہاکہ ”سہوری میں ہفتہ کے روز24گھ

نٹوں کی بارش میں 316ایم ایم ریکارڈ کیاگیاہے‘ جو ریاست میں سب سے زیادہ بارش ہے۔ اندور میں 263ایم ایم ریکارڈ کی گئی وہیں بھوپال میں اسی وقت کے دوران 210ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے“۔ا

نہوں نے مزیدکہاکہ ”اگلے دو دنوں میں مانسون مغربی حصوں میں سرگرم رہنے کی توقع ہے“۔بھوپال کے کے چند سلم علاقوں اور نشیبی حصوں میں سیلاب کاپانی اتر گیاہے‘ جہاں پر ہفتہ کے روزانتظامیہ کی جانب سے بھدبھدا ڈیم کے دروازے کھولنے کے بعد پانی چھوڑا گیاتھا۔

بھوپال میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی)کمشنر کے وی ایس چودھری نے کہاکہ”پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے پیش نظر دروازے کھول دئے گئے ہیں۔نشیبی علاقوں میں پانی کے بہاؤ تالابوں میں پانی کے اضافہ کاسبب بن رہا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”ڈیم کے نشیبی علاقوں میں ایک الرٹ جاری کردیاگیاہے“۔

فری پریس جرنل نے کہاکہ جمعہ کی رات میں ہوئی موسلادھار بارش کی وجہہ سے بوندیل کھنڈ علاقے کے چھتر پور ضلع کے نالو گاؤں میں ایک پالی ٹیکنک کالج کیمپس کی برطانوی دور کی عمارت مہند م ہوگئی ہے