گوالیار۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی مدھیہ پردیش میں میونسپل انتخابات جیتی ہے تو وہ پراپرٹی ٹیکس معاف کر دے گی اور کمرشل ٹیکس کو آدھا کم کر دے گی اور20 ہزار لیٹر پینے کا پانی مفت ہرگھر کو دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ اس بارگوالیار میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی زبردست داخلے کی وجہ سے الیکشن سہ رخی ہوگیا ہے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے اپنا منشور جاری کردیا ہے، وہ عام آدمی پارٹی کو جیتنے کے بعد ایک ایک کرکے اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی اگر عام آدمی پارٹی گوالیار سمیت مدھیہ پردیش میں بلدیاتی انتخابات جیتی ہے تو ہاؤس ٹیکس معاف کریں گے اور کمرشل ٹیکس آدھا معاف کریں گے۔ ایک ماہ میں عوام کو20 ہزار لیٹر مفت پانی دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی دہلی ماڈل کی طرز پر گوالیار میونسپل کارپوریشن کو صاف ستھرے، بدعنوانی سے پاک بنائے گی۔ پچاس سال سے زیادہ عرصے سے گوالیار میں میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی حکومت رہی ہے۔ گوالیار کے لوگوں نے کانگریس کا راج بھی دیکھا ہے۔ اب اس بار عام آدمی پارٹی کا ایماندار سیاسی راستہ گوالیار اور مدھیہ پردیش کے لوگوں کے سامنے ہے۔