مدھیہ پردیش میں ‘کِل کورونا مہم کاآج سے آغاز

   

بھوپال۔ کوویڈ 19کے وسیع سرویلانس کے لئے ریاست بھر میں 15 روزہ ‘کِل کورونا مہم’چلائی جائے گی۔اس کی شروعات یکم جولائی کو ہوگی۔مہم 15 جولائی تک چلے گی۔ریاست کے سبھی ضلعوں میں وائرس کنٹرول اور صحت بیداری مہم میں حکومت اور سماج ساتھ ساتھ کام کریں گے ۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ‘کِل کورونا مہم ’ میں گھر گھر پہنچ رہی سروے ٹیم کو ضروری معلومات دے کر تعاون دیں۔سردی – کھانسی زکام کے ساتھ ڈینگی ،ملیریا ،ڈائریا وغیرہ کی علامات پائے جانے پر بھی ضروری مشورے اور علاج شہریوں کو ملے گا۔وزیراعلی نے ان کاموں میں سوشل ڈسٹنسنگ کا دھیان رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ ملک کی اس انوکھی اور بڑی مہم سے دیگر ریاستوں تک بھی ایک مثبت پیغام پہنچے گا۔