مدھیہ پردیش میں 2600روپے کی امدادی قیمت پر گندم کی خریداری

   

بھوپال: اب مدھیہ پردیش میں 2600 روپے کی امدادی قیمت پر گیہوں خریدا جائے گا اور اس کی خریداری 15 مارچ سے شروع ہوگی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا ہے۔سرکاری معلومات کے مطابق ربیع کے مارکیٹنگ سال 2025-26 میں، امدادی قیمت پر گیہوں کی خریداری پوری ریاست میں ایک ساتھ کی جائے گی، جس کے تحت 15 مارچ سے خریداری کی جائے گی۔ گندم کی کٹائی مکمل نہ ہونے اور منڈیوں میں آنے والی گندم میں امدادی قیمت کی خریداری کے لیے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نمی کے فیصد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو پریشانیوں سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت کسانوں کو 175 روپے کا بونس دے گی۔