مدھیہ پردیش نے جیتا خاتون ہاکی گولڈ کپ

   

امرتسر۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل ہاکی اکیڈمی (مدھیہ پردیش) نے آل انڈیا گرو نانک دیو جی گولڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو میزبان خالصہ ہاکی اکیڈمی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔دلچسپ مقابلے میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت تک 1-1 گول کیا۔ فتح حاصل کرنے کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نیشنل اکیڈمی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول کئے اور خالصہ کو 4-2 سے شکست دے کر اس مقابلے کو جیت لیا۔مدھیہ پردیش نیشنل اکیڈمی کے کنچن ندھی کو پلیئر آف دی میچ جبکہ خالصہ ہاکی کی پرینکا کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔ فاتح ٹیم نیشنل اکیڈمی کو انعام کے طور پر 51000 روپے اور رنر اپ خالصہ ہاکی کو 21000 روپے ملے ۔