بھوپال: مدھیہ پردیش پولیس نے ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی مہاراشٹر شاخ کے صدر ناصر ندوی کو پروڈکشن وارنٹ پر اورنگ آباد سے ریمانڈ پر لیاہے ۔وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی پولیس نے ناصر ندوی کو پروڈکشن وارنٹ پر اورنگ آباد سے ریمانڈ پر لیاہے ۔ 27 اکتوبر تک ریمانڈ حاصل کرلیا۔ ندوی مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور گوا میں تنظیم کو مربوط کرنے کے علاوہ تنظیم کے ارکان کو تربیت دینے اور نوجوانوں کو بہکانے کا بھی ذمہ دار تھا۔ ندوی کو تکنیکی ثبوت اور پوچھ گچھ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تنظیم کے 12 ارکان کو مدھیہ پردیش پولیس پہلے ہی پکڑ چکی ہے ۔ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔