مذکورہ واقعہ قومی شاہراہ 7پرپیش آیا جس کو پنچ نیشنل پارک کے بفر زون میں آتا ہے
ایک بڑی او رجوان شیر کا ویڈیو جو مدھیہ پردیش میں ایک فلائی اور بڑے آرام کے ساتھ بیٹھا ہے وائیرل ہوگیا۔ اتناہی نہیں بلکہ عینی شاہدین نے بھی موقع پر شیر کو دیکھا ہے۔
مذکورہ واقعہ قومی شاہراہ 7پرپیش آیا جس کو پنچ نیشنل پارک کے بفر زون میں آتا ہے جو سیونی ضلع سے 25کیلومیٹر فاصلے پر ہے۔
بتایاجارہا ہے کہ علاقے میں کچھ تعمیری سرگرمیاں چل رہی تھیں اسی وقت شیر آکر بیچ سڑک پر بیٹھ گیا جس کے بعد لوگوں میں افرتفری مچ گئی اور ٹریفک میں بھی خلل پڑا ہے۔
سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے والے ایک ویڈیو میں سڑک کے وسط میں شیر کوگشت کرتے ہوئے دیکھا یاجارہا ہے وہیں ایک اور ویڈیوجس کو کار میں بیٹھ کر فلمایاگیاہے دیکھنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ شیر کار پر حملہ کردیگا۔
مذکورہ شیر نے تاہم نے تو کسی پر حملہ کیا اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایاہے۔ عینی شاہدین نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس کی جانکاری دی اور ایک پولیس ٹیم شیر کی موجودگی کے متعلق جانکاری ملنے کے بعد وہاں پہنچ گئی تھی۔
فلائی اور پر کچھ دیر آرام کرنے کے بعد مذکورہ شیر اپنے آپ جنگل میں واپس چلاگیا۔
بال کھڑا کردینے والے اس واقعہ پر ان لائن دلچسپ ردعمل سامنے آرہے ہیں۔
सिवनी जिले में जब जंगल के राजा सड़क पर आकर दहाड़ मारने लगे! @GargiRawat @ndtvindia @ndtv @RandeepHooda @hridayeshjoshi @SrBachchan अमिताभ बच्चन #tiger @OfficeofUT #SaveBirdsServeNature #welcometoindia pic.twitter.com/DWwYvHGdRV
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) July 14, 2020
مذکورہ علاقہ پنچ نیشنل پارک کے قریب ہے جو بڑی تعداد میں شیرو ں کا گھر مانا جاتا ہے۔ سیونی اور ناگپور کے درمیان قومی شاہراہ کی تعمیری توسیع کا مقصد ہی شیروں اور دیگر جنگلی جانوروں کی حمل ونقل کو آسان بنانا ہے۔
اپریل کے مہینے میں چار شیر مدھیہ پردیش کے جنگلاتی علاقے سات پورا کی سڑک پر آرام کرتے ہوئے پائے گئے تھے اور اس کی تصویروں نے سوشیل میڈیا پر بھی کافی توجہہ بٹوری تھیں