مدہول میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مرکز کا معائنہ

   

مدہول: جی سی رام بابو نے مدہول کا دورہ کرتے ہوئے امتحانات مراکز کا معائنہ کیا جس میں گورنمنٹ جونیر کالج مدھول اور سوشل ویلفیئر گرو کولا کالج انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانی مرکز کا معائنہ کیا جس میں سی سی ٹی وی کمروں کی بھی جانچ کی اس موقع پر انہوں نے امتحانی مرکز میں امتحانات کے دوران طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کی اور کہاکہ امتحانی مرکز میں طلبا کو پینے کا پانی کی سہولت اور ایک ہیلتھ ورکر کو رکھنے کی ہدایت کی امتحانی مرکز میں دفعہ 144 نافذ رہے گا کسی بھی قسم کا بد امنی کو برداشت نہیں کیا جائیگا کل بروز پیر سے انٹر سال اول کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے شہر مدہول میں امتحانات کے تین سنٹر بنائے گے گورنمنٹ جونیر کالج مدہول گروکولا گریوانی کالج اس موقع پر شوپرساد تحصلدار مدہول ودیگر موجود تھے۔