مدہول میں سیاسی اُفق کے سابق ستارہ کی واپسی

   


عوامی خدمات کیلئے سرگرم حصہ لینے نارائن راؤ پٹیل پھر پُر عزم

نرمل۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مدہول کا سیاسی پس منظر یکسر تبدیل عوامی خدمت کے لئے پھر ایک بار میدان سیاست کے سیاسی افق کا سابقہ ستارہ نارائن راؤ پٹیل دوبارہ سرگرم سیاست میں اپنے حامیوں کے ساتھ کمربستہ ہوگئے ہیں۔ نارائن راؤ پٹیل جو سابق رکن اسمبلی رہے اپنے دور اقتدار میں انہوں نے اسمبلی حلقہ مدہول میں کافی ترقیاتی کام انجام دے چکے ہیں۔ کئی برسوں سے سیاسی میدان سے دور رہنے کے بعد اب پھر ایک بار عوامی خدمت کے پر عزم طریقہ سے انجام دینے کے لئے اپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔ویسے جدوجہد جتنی سخت ہوگی جیت اتنی ہی شاندار ہوگی۔ حلقہ اسمبلی مدہول کے ہر طبقہ میں نارائن راؤ پٹیل کی اپنی ایک منفرد شناخت ہے۔ تاہم دو ہفتہ قبل ضلع نرمل کے صدر کانگریس نے پارٹی سے استعفی دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ کافی دنوں سے خاموش حالات کا جائزہ لے رہے۔ نارائن راؤ پٹیل کی اچانک سیاست میں واپسی سے اس بات کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ تاہم سید جلیل ازہر اسٹاف رورٹر سیاست نے آج ان سے فون پر بات چیت کی تو انہوں ن ے بتایا کہ میں ذہنی طور پر تیار ہوں کہ آئندہ عام انتخابات میں حلقہ اسمبلیمدہول سے مقابلہ کروں کیونکہ اس علاقہ کی عوام نے مجھے ماضی میں سیاسی طاقت دی ہے۔ نمائندہ سیاست کے اس سوال ر کہ آپ کس جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں پٹیل نے بتایا کہ اس ملک میں نفرت کی سیاست کے خاتمہ اور سیکولرازم کی بقا میرا نصب العین رہے گا۔ ذات پات کی سیاست سے انسانیت داغدار ہوتی ہے ہمیں چاہئے کہ گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھانے اور اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔ آنے والے دنوں میں ہی میں سیاسی جماعت کا فیصلہ کروں گا۔ نارائن راؤ پٹیل کو یہ چھوٹی چھوٹی خوبیوں کا استعمال کرنا ہوگا کیونکہ ان ہی کے پیچھے محبتوں کا سیلاب ہوتا ہے۔