مدہول میں وقف کی زرعی اراضی کا سالانہ ہراج

   

مدہول :حلقہ مدہول میں وقف بورڈ کی زرعی اراضی سالانہ ہراج کی جارہی ہے خواہش مند حضرات دفتر تحصیل سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔اس بات کی اطلاع جناب محمد عبدالساجد وقف انسپکٹر مدہول نے دی ۔انہوں نے کہاکہ مستقر مدہول میں سروے نمبر 1299ایک ایکٹر دو گنٹے جوکہ 26 مئی کو دفتر تحصیل مدہول میں ہراج ہوگا ۔اسی طرح باسر منڈل کی وقف زراعی اراضی17مئی کو دفتر تحصیل باسر میں سالانہ ہراج کی جائیگی۔ خواہش مند حضرات دفتر تحصیل ٹھک 11بجے پہونچکر مذکورہ اراضی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
بانسواڑہ حلقہ ورنی منڈل میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد
بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ حلقہ ورنی منڈل کے موضع اکبرنگر میں ضلع ڈی سی سی بی چیرمین بھاسکر ریڈی نے محتلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں 16 لاکھ روپیوں کی لاگت سے پرائمری ہیلتھ سنٹر 25 لاکھ روپیوں کی لاگت سے یوگا حال اور اکبر نگر گاؤں میں مزید 14 ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر آر ڈی او بودہن راجیشور کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور عوام موجود تھی ۔