مدینہ منورہ ایئر پورٹ کے طیارہ کو حادثہ ، تمام محفوظ

   

ریاض :سعودی عرب کے مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر ایجپٹ ایئر کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا،تاہم مسافر محفوظ رہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے ایجپٹ ایئر کے حوالے سے بتایا کہ اس کا طیارہ قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پہنچا جہاں وہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا ،حادثے کے دوران طیارہ کے اگلے دو ٹائر پھٹ گئے تاہم صورتحال پر قابو پالیا گیا، طیارے پر 109 مسافر سوار تھے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ قاہرہ سنٹرل آپریشن روم سے رابطہ کرکے صورت حال سے مطلع کیا گیا مسافروں اور طیارے کے عملے کی واپسی کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔