مدینہ منورہ : روضہ شریف میںآب زم زم کے 10ہزار کولرز

   

ریاض ( کے این واصف) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد نبویؐ میں زائرین کی سہولت کیلئے آب زم زم کے کولرز کو مستقل طور پر بھرنے کا خصوصی بندوبست ہے ۔س عودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ادارہ اُمور حرمین میں آب زم زم کی فراہمی کے شعبہ کی انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ یومیہ بنیاد پر آب زم زم کے ٹینکرز ارسال کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ مسجد نبویؐ میں یومیہ بنیاد پر آب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اہلکاروں کی ٹیمیں کام کرتی ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کولرز میں آب زم زم کم نہ ہو ۔مسجد نبوی میں صرف روضہ شریف کے مختلف مقامات پر آب زم زم کے 10ہزار کولرز رکھے ہیں جنہیں یومیہ مستقل بنیاد پر بھرا جاتا ہے ۔کولرز میں پانی کم ہوتے ہی کارکن فوری طور پر اسے دوسرے کولرز سے تبدیل کردیتے ہیں ۔