مدینہ منورہ میں عادل آباد کے حاجی کا انتقال

   

حیدرآباد/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) عادل آباد کے حاجی شیخ معین الدین ولد عظیم الدین شیخ کا مدینہ منورہ میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ 63 سالہ شیخ معین الدین ساکن آدرش نگر ، دسنا پور ضلع عادل آباد کا کور نمبر TSF-4305-4 ہے، آج صبح سینہ میں تکلیف کی شکایت پر انہیں ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ اپنی اہلیہ شریفہ بیگم اور دو فرزندان غوث الدین اور فیاض کے ہمراہ حج کمیٹی سے 26 جولائی کو روانہ ہوئے تھے۔ واپسی 7 ستمبر کو مقرر تھی۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مدینہ منورہ میں عمل میں آئی ۔ صدرنشین حج کمیٹی مسیح اللہ خان اور چیف ایکزیکٹیو آفیسر بی شفیع اللہ نے شیخ معین الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہا