مذہبی رہنمائوںکو آگے آنے کی وزیراعظم کی تجویز کی تائید: سید پیر شبیر نقشبندی

   

حیدرآباد۔5اپریل(پریس نوٹ ) کل ہندانجمن پیشوایان مذاہب کے صدرنشین مولاناپیرسیدشبیرنقشبندی افتخاری نے آج یہاںوزیراعظم ہند نریندرمودی کی کل ملک بھرکے وزیراعلیٰ سے ویڈیوکانفرنس کے دوران پیش کردہ تجویزکاہرریاست کے چیف منسٹر تمام مذاہب کے رہنمائوں کے ساتھ ربط پیداکرکے کوروناکی موذ ی مرض سے لڑنے اورعوام میں شعوربیداری کے لیے تعاون حاصل کرے۔اس تجویزکی انجمن نے بھرپورتائید کااعلان کیا۔مولاناپیرنقشبندی نے وزیراعظم مودی کے اس خیال سے بھی مکمل اتفاق کیاکہ آج ملک بھرمیں کوروناسے مقابلے کے لیے تمام عوام بشمول ہندومسلمان عیسائی فارسی کے ساتھ متحدہ طورپرمقابلہ کرے۔ انجمن پیشوایان مذاہب وزیراعظم کے بیان کی ستائش کرتی ہے کہ یہ وقت آپس میں ایک دوسرے کے دست گریبان ہونے کانہیں ہے۔بلکہ ملک کی ایک سوتیس کروڑعوام اس کوروناکے خلاف متحدہ کوشش کرتے ہوئے کامیابی وفتح حاصل کریں۔