حیدرآباد۔ 8 مئی (یو این آئی)مرکزی حکومت سے تمام ریاستوں کو کسی بھی داخلی گڑبڑ کو روکنے اضافی چوکسی برقرار رکھنے کا مشورہ دینے کے ساتھ ہی حیدرآباد پولیس نے غیر سماجی عناصر کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوششوں کو ناکام بنانے مذہبی مقامات کے ارد گرد نگرانی بڑھا دی ہے ۔مقامی، ڈویژنل، زونل سطح پر نائٹ ڈیوٹی عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ رات کے وقت اپنے مقررہ دائرہ کار میں اہم عبادت گاہوں کا لازمی دورہ کریں اور چیک کریں۔پولیس عہدیداروں نے مقامی گشتی ٹیموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ دن کے اوائل میں تمام مذہبی مقامات کی بے حرمتی کوروکنے لوگوں کے عبادت کیلئے آنے سے پہلے مکمل تلاشی لیں ۔ پولیس کے ایک عہدیدارنے کہا کہ انسداد بے حرمتی کی مشق کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اگر شرپسندوں کی طرف سے کوئی ناپسندیدہ چیز رکھی گئی تو عوام کے نوٹس پہلے ہی ہٹا دیا جائے ۔ مذہبی مقام کو کوئی نقصان کی صورت میں فوری درست کیا جائے یا اعلیٰ حکام کو الرٹ کیا جائے تاکہ کسی بھی پریشانی کو روکنے اقدامات کیے جا سکیں۔ پولیس کی گشتی گاڑیاں اپنی حفاظت کیلئے لاٹھیاں، ہیلمٹ لے کر جاتی ہیں۔ وہ زعفرانی جھنڈے اور سبز کپڑے / چادر، پینٹ بکس اور کچھ دیگر سامان بھی لے کر جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی مذہبی جھنڈے یا مزارات کو نقصان کو تبدیل کیا جا سکے ۔ایک اور عہدیدارنے کہاکہ اگر ایسے حالات میں فوری کارروائی کی جائے جو فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دینے کے امکانات رکھتے ہوں تو یہ مصیبت ختم ہو جائے گی۔ اسی لئے موجودہ حالات میں ہم نے گشتی پارٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ انسدادِ بے حرمتی کی مشقیں کریں اور ایسے افراد پر نظر رکھیں جن کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تاریخ ہے ۔پہلگام واقعہ کے بعد سٹی پولیس ہائی الرٹ پر ہے ۔