مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کو مہاراشٹرا حکومت نے قبول کرلیا

   

ممبئی : بالآخر مہاراشٹرا حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کو قبول کرلیا ، حکومت نے مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگے پاٹل کا مطالبہ قبول کرلیا ۔ منوج جرانگے نے وزیراعلیٰ شنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہتر انداز میں کام کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے ہمارے مطالبات کو قبول کرلیا ہے ، اسی لئے اب ہمارا احتجاج ختم ہوگیا۔ منوج جرانگے نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیراعلیٰ کے ہاتھ سے جوس پی کر اپنے احتجاج کو ختم کردیں گے ۔ واضح رہے کہ جرانگے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ نوی ممبئی میں احتجاج پر بیٹھے ہوئے تھے ۔