اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ خطے کے جالنہ اور اورنگ آباد اضلاع میں 24 گھنٹے میںبارش کے دوران بجلی گرنے سے 5 افراد کی موت ہو گئی۔ جالنہ ضلع میں 3 افراد کی موت ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت 22 سالہ کسا انل شندے کے طور پر کی گئی ہے ۔ایک اور واقعہ میں مالکنی گاؤں کے رہنے والے وسنت جادھو (50) کی بجلی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ ایک دیگر واقعہ میں بھوکردن تعلقہ کے کونڈا گاؤں کی رہنے والی گنگا بائی جادھو کی بھی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔اورنگ آباد ضلع میں سلوڈ تعلقہ کے اوکھیڑا گاؤں کے رہنے والے 45 سالہ کسان سنجے اْتڈے کی بجلی گرنے سے موت ہو گئی ہے۔ اسی طرح پیٹھان تعلقہ کے کیکت جلگاؤں کے باشندے گجانند داراڈے (27) کی بھی موت ہوگئی۔