اورنگ آباد : مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 135 نئے کیسز اور آٹھ مریضوں کی موت کی اطلاع ملی ہے ۔خطہ کے ہیلتھ افسران ں نے یہ اطلاع جمعرات کو دی۔ مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق علاقے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے گزشتہ24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ ضلع بیڈ متاثر رہا جہاں 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد ہلاک ہوئے ۔اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 14 افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ضلع عثمان آباد میں 53 نئے کیسز اور ایک موت ، ضلع ہنگولی میں ایک کیس اور ایک موت ، ضلع لاتور میں 21 ،ضلع جالنا میں تین ، ضلع پربھنی میں ایک کیسز جبکہ ضلع ناندیڈ میں ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔